طالبان نے مختلف میڈیا دفاتر پر حملے کا منصوبہ تیار کر لیا

حکیم اللہ محسود نے مختلف میڈیا کے دفاتر پر حملے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں


ویب ڈیسک October 13, 2012
حکیم اللہ محسود نے یہ حکم مختلف میڈیا آرگنائزیشنز کی جانب سے ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے قاتلانہ حملے کی مذمت کرنے کے بعد جاری کیا ہے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے دفاتر پر حملے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ حکیم اللہ محسود اور طالبان کے رکن ندیم عباس عرف انتقامی کی ٹیلی فون پر بات چیت ریکارڈ کی گئی جس میں حکیم اللہ محسود نے ندیم عباس کو اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی میں مختلف میڈیا کے دفاتر پر حملے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔


حکیم اللہ محسود نے یہ حکم مختلف میڈیا آرگنائزیشنز کی جانب سے ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے قاتلانہ حملے کی مذمت کرنے کے بعد جاری کیا ہے۔ طالبان میڈیا آرگنائزیشنز کواس سلسلے میں پہلے ہی ای میلز اور فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دے چکے ہیں۔


حکومت نے طالبان کے ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر تمام میڈیا آرگنائزیشنز کو اپنے دفاتر کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |