پرویزشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے سابق امریکی سینیٹر

مشرف نے 9/11 کے بعد امریکا کا بھر پورساتھ دیا جس کے باعث وہ امریکا کی سپورٹ کے حقدار ہیں، جیسی جیکسن

پرویز مشرف طبی حالت بہت خراب ہے جس کے باعث انہیں  فوری طور پر بیرون ملک طبی امداد کی ضرورت ہے، جیسی جیکسن،فوٹو فائل

MADRID:
سابق امریکی شیڈو سینیٹر جیسی جیکسن نے صدر باراک اوباما کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا کے سابق شیڈو سینیٹر جیسی جیکسن کی جانب سے صدر باراک اوباما کو خط لکھا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے نائن الیون کے بعد امریکا کا بھر پورساتھ دیا جس کے باعث وہ امریکا کی سپورٹ کے حقدار ہیں۔


جیسی جیکسن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی صحت بھی ٹھیک نہیں جب کہ انہیں اور ان کے خاندان کو طالبان سے شدید خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں علاج کے لئے امریکا آنے کی اجازت دی جائے اور حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا جائے کہ پرویز مشرف کا فوری طور پر ای سی ایل سے نکالے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2sjurv
Load Next Story