ڈرون حملوں پرعمران خان کی تشویش کوسمجھ سکتا ہوں افغان صدر

خط میں افغان صدر نے خطے میں جنگ اور انتہا پسندی سے متعلق اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا


ویب ڈیسک October 13, 2012
افغان صدرحامد کرزئی نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو روکنے کی ذمہ داری دونوں ممالک پر عائد ہوتی ہے۔۔ فوٹو: فائل

افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ ڈرون حملوں پر عمران خان کی تشویش کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔


عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی ڈرون حملے رکوانے سے متعلق کوششوں کو سراہتے ہیں اوردہشت گردی سے متعلق جنگ دونوں ممالک کومل کرلڑنی ہوگی۔


خط میں افغان صدر نے خطے میں جنگ اور انتہا پسندی سے متعلق اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا اورکہا ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے مغربی قائدین سے بھی بات چیت کی ہےلیکن انتہا پسندی اور دہشت گردی کو روکنے کی ذمہ داری ہماری اپنی ہونی چاہئے۔

حامدکرزئی نے خط میں اس یقین کا بھی اظہارکیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین افغان حکومت کے ساتھ مل کرخطے میں قیام امن اور مستقبل کی بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں