صدر ممنون حسین کے بیٹے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

گرفتار بی ایل اے کمانڈر چائنیز ورکرز پر حملے اور مزدوروں کے قتل کا بھی ماسٹر مائنڈ تھا


ویب ڈیسک June 03, 2015
ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں خودکار ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: ایف سی نے بلوچستان کے حب میں کارروائی کر کے صدر ممنون حسین اور چائنیز ورکرز پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایف سی کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے حب میں کارروائی تو ملزمان کی جانب سے فائرنگ کردی گئی، جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کو متعدد وارداتوں میں مطلوب بی ایل اے کمانڈر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں خودکار ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار بی ایل اے کمانڈر چند روز قبل حب میں صدر ممنون حسین کے بیٹے سلمان حسین پر قاتلانہ حملے، 2014 میں حب میں 8 مزدوروں کے قتل اور 2007 میں چائینز ورکرز کی گاڑی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اسکے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں