این اے 162 چیچہ وطنی میں دوبارہ انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

الیکشن کمیشن نے حلقہ میں 5 جولائی کو دوبارہ انتخاب کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔


ویب ڈیسک June 03, 2015
تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام تھا۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: سپریم کورٹ نے این اے 162 چیچہ وطنی میں دوبارہ انتخاب کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیچہ وطنی میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 162 میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو معطل کردیا۔

واضح رہے کہ حاجی ایوب نے چیچہ وطنی سے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار رائے حسن نواز کے خلاف اثاثے چھپانے کا مقدمہ درج کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ میں 5 جولائی کو دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں