ایم کیو ایم کا پولیس حراست میں کارکن کی ہلاکت کیخلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان
پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد ایس ایچ او عزیز بھٹی کو معطل جب کہ 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
KHANEWAL:
متحدہ قومی مومنٹ نے پولیس حراست میں کارکن وسیم کی ہلاکت کے خلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پولیس کی حراست میں اپنے کارکن وسیم کی ہلاکت کے خلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کارکن کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد ایس ایچ او عزیز بھٹی کو معطل جب کہ 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عزیز بھٹی پولیس نے ایم کیو ایم کے کارکن وسیم اور اس کے 2 بھائیوں کو 2 روز قبل بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز ملزم کی تفتیش کیلئے دوسرے تھانے منتقلی کے دوران مبینہ تشدد سے ہلاکت ہو گئی تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2sjfvf_mqm-worker_news