سری لنکا کو دورہ پاکستان کے لئے مجبور نہیں کرسکتے چیرمین پی سی بی

زمبابوے ٹیم کا پاکستان آنا ہم سب کی کامیابی ہے اوردورے سے نہ صرف کرکٹ بلکہ پاکستان کا فائدہ ہوا، شہریارخان

زمبابوے ٹیم کا حکومت کے انکار کے باوجود پاکستان آنا بڑا اقدام ہے ،شہریارخان۔ فوٹو : فائل

BAHAWALPUR:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو دورہ پاکستان کے لئے مجبور نہیں کرسکتے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سری لنکا کے دورہ پاکستان کے لئے بہت بے تاب ہیں کہ مہمان ٹیم رواں سال ہی پاکستان آئے گی تاہم اس حوالے سے سری لنکن ٹیم پرکوئی دباؤ نہیں ڈالا جارہا اور امید ہے کہ ٹیم جلد دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کا پاکستان آنا ہم سب کی کامیابی ہے اور دورے سے نہ صرف کرکٹ بلکہ پاکستان کا فائدہ ہوا ہے جب کہ زمبابوے ٹیم نے بھی کہا کہ پاکستان کا استقبال ہمیشہ یار رہےگا۔

چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ زمبابوے ٹیم کا حکومت کے انکار کے باوجود پاکستان آنا بڑا اقدام ہے اور عوام نے بھی حب الوطنی دکھائی جس کی وجہ سے سیریز کا کامیاب انعقاد ہوا.
Load Next Story