مسلسل كھانسی پھيپھڑوں كے كينسر كا باعث بن سكتی ہے ماہرين صحت

ماہرين نے كہا ہے كہ وہ افراد جنہيں كھانسی كے ساتھ خون آتا ہے وہ كينسر ميں مبتلا ہو سكتے ہيں

رپورٹ ميں كہا گيا ہے كہ وہ افراد جو پھيپھڑوں كے سرطان ميں مبتلا ہو چكے ہيں وہ زيادہ سے زيادہ 5 سال تک زندہ رہ سكتے ہيں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ماہرين صحت نے عوام كو خبردار كيا ہے كہ مسلسل كھانسی پھيپھڑوں كے كينسر كا باعث بن سكتی ہے۔

بی بی سی كی جانب سے جاری كردہ رپورٹ كے مطابق وہ افراد جو مسلسل تين ہفتوں سے كھانسی كے عارضے ميں مبتلا ہيں انہيں فوری طور پر اپنے معالج سےرابطہ كرنا چاہئے۔ رپورٹ كے مطابق انگلينڈ ميں تقريباً 33 ہزار افراد پھيپھڑوں كے سرطان ميں مبتلا ہيں اور ان ميں سے زيادہ تر كی عمريں 53 سال كے قريب ہیں۔


رپورٹ ميں كہا گيا ہے كہ وہ افراد جو پھيپھڑوں كے سرطان ميں مبتلا ہو چكے ہيں وہ زيادہ سے زيادہ 5 سال تک زندہ رہ سكتے ہيں۔

ماہرين نے كہا ہے كہ وہ افراد جنہيں كھانسی كے ساتھ خون آتا ہے وہ كينسر ميں مبتلا ہو سكتے ہيں انہيں فوری تشخيص كے لئے اپنے معالجين سے رابطہ كرنا چاہئے۔
Load Next Story