آدیتیہ چوپڑا سے شادی کی خبربے بنیاد ہے رانی مکھر جی

رانی مکھرجی نے کہا کہ میرا نام کئی لوگوں کے ساتھ جوڑا گیا مگر صرف اوپر والا ہی میرا ہم سفر چنے گا

رانی مکھرجی نے کہا کہ بھارت میں لوگ مجھے اپنی بیٹی کی طرح سمجھتے ہیں اور انہیں میری شادی کی فکر ہے. فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم پروڈیوسرآدیتیہ چوپڑا کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کا معاملہ اوپر والے پر چھوڑدیا ہے۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ میرا نام کئی لوگوں کے ساتھ جوڑا گیا مگر صرف اوپر والا ہی میرا ہم سفر چنے گا۔


انہوں نے آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کے بارے میں کہا کہ میڈیا یہ بھی نہیں بتا سکتا کہ میری شادی اگر ہوئی بھی تو کس سال میں ہوئی، انہوں نے کہا کہ میڈیا صرف قیاس آرائیاں کرتا ہے۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ بھارت میں لوگ مجھے اپنی بیٹی کی طرح سمجھتے ہیں اور انہیں میری شادی کی فکر ہے لیکن پیدائش، موت اور شادی کا وقت اوپر والا ہی چنتا ہے۔ انہوں نے کہا جو قسمت میں لکھا ہے وہی ہو گا۔
Load Next Story