آل راؤنڈرعبدالرزاق نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب تیار کرلیا

محمد حفیظ میرے اچھے دوست ہیں اور ان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں، عبدالرزاق


ویب ڈیسک October 13, 2012
عبدالرزاق نے وکیل کی مشاورت سے جو جواب تیار کیا اس میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ میڈیا سے بات کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

آل راؤنڈرعبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھجوائے گئے شوکاز نوٹس کا جواب تیارکرلیا ہے۔

عبدالرزاق نے وکیل کی مشاورت سے جو جواب تیار کیا اس میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ میڈیا سے بات کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ میں نے ایسا بیان جذباتی پن میں دیا۔ محمد حفیظ میرے اچھے دوست ہیں اور ان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔

واضح رہے کہ کولمبو سے وطن واپسی پر عبدالرزاق نے ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ٹیم میں میں شامل نہ کرنے پر کپتان محمد حفیظ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھاجس پرپی سی بی نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں