15 اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسے سےروکنےکی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئےگا وزیر اعلیٰ سندھ

نئے آرڈیننس پرکوئی اچھی تجویزآتی ہےتو اسمبلی کے ذریعے ترمیم لائی جاسکتی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے کسی کو جلسے جلوس سے نہیں روکا لیکن ہم اس کی آڑ میں کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ 15 اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسہ ضرور ہوگا اور کسی نےروکنےکی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئےگا۔

صوبائی وزراء کےساتھ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے مخالفین سے اسمبلی کے اندر اور باہر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے کسی کو جلسے جلوس سے نہیں روکا لیکن ہم اس کی آڑ میں کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے آرڈیننس پر ابھی گورنر کے دستخط نہیں ہوئے، کوئی اچھی تجویزآتی ہےتو اسمبلی کے ذریعے ترمیم لائی جاسکتی ہے۔

ادھرسندھ یونائیٹڈ پارٹی نے 15 اکتوبر کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام میں آنے والوں کا سیاہ جھنڈے لہرا کر استقبال کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story