دیپکا پڈوکون دعوت نہ دینے پر امیتابھ بچن سے شرمندہ

جب اندازہ ہوا تب کافی دیر ہوچکی تھی اورانھیں دعوت نہیں دے سکتی تھی،دیپکا

جب اندازہ ہوا تب کافی دیر ہوچکی تھی اورانھیں دعوت نہیں دے سکتی تھی،دیپکا ۔ فوٹو: فائل

حال ہی میں دیپکا پڈوکون نے اپنی فلم پیکو کی کامیابی کے بعد ایک پارٹی دی جس میں تقریباً پورا بولی وڈ شامل تھا البتہ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکاری کرنے والے امیتابھ نظر نہیں آئے۔


امیتابھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انھیں پارٹی کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔دیپیکا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیتابھ سے بہت شرمندہ ہیں۔دیپیکا کا مزید کہنا تھا کہ جب انھیں اندازہ ہوا تب تک کافی دیر ہوچکی تھی اور وہ اس وقت امیتابھ کو دعوت نہیں دے سکتی تھی۔

دیپیکا کے مطابق انھیں امیتابھ سے بات کرنے میں بھی کافی شرمندگی محسوس کر رہی ہیں اور ان میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ کچھ کہہ سکین۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد ٹیلی فون پر امیتابھ سے معافی مانگیں گی۔
Load Next Story