وفاق چاروں صوبوں میں میٹرو بس سروس کے طرز کے منصوبے شروع کرے گی ذرائع

چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر محکموں کے متعلقہ حکام شامل ہوں گے


عامر خان June 04, 2015
چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر محکموں کے متعلقہ حکام شامل ہوں گے، فوٹو : فائل

وفاقی حکومت ملک کے چاروں صوبوں میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلیے میٹرو بس سروس کے طرز کے منصوبے شروع کرے گی، یہ منصوبے وزیراعظم ٹرانسپورٹ اسکیم برائے عوام کے تحت شروع کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی نگرانی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں وزارت خزانہ ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر محکموں کے متعلقہ حکام شامل ہوں گے، یہ کمیٹی چاروں صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے میٹرو بس طرز کے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے شروع کرنے کے لیے اپنی سفارشات اور فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں