وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس کا افتتاح کردیا

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا روٹ 23 کلومیٹرطویل ہے اوراس کا کرایہ 20 روپے ہے


ویب ڈیسک June 04, 2015
تقریب میں وفاقی وزرا، گورنرز اور وزرائے اعلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف نے 23 کلو میٹر طویل راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میٹروبس سروس کے افتتاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے اس خوشی کے موقع پر چاروں صوبوں کی نمائندگی باعث اعزاز ہے لہذا قومی یکجہتی کےمنصوبے کو راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے بجائے پاکستان میٹروبس منصوبہ کہا جائے اور پاکستان کی ترقی کے لئے ملک کی چاروں اکائیاں ملکر کام کریں۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے میٹروبس منصوبے کا افتتاح کیا تو تینوں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ،مولانا فضل الرحمان اورمحمود خان اچکزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں