بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک
باغیوں نے بھارتی فوجی قافلے کواس وقت نشانہ بنایا جب وہ ریاست منی پور کے دارالحکومت امپال آرہا تھا
بھارتی ریاست منی پور میں مسلح باغیوں کی جانب سے فوجی قافلے پر حملہ میں 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فوجی قافلہ قریبی شہر سے ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال کی جانب روانہ تھا کہ اس دوران باغیوں نے میانمار سرحد کے قریبی علاقے چنڈال سے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افسران سمیت 20 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ باغیوں نے فوجی قافلے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹرکوں میں آگ لگئی اور فوجی اہلکاربری طرح جھلس گئے۔
واضح رہے کہ رواں سال ہی ناگالینڈ میں باغیوں نے 2 فوجی ٹرکوں پر حملہ کیا تھا جس میں 8 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔