تمام اداروں کو جمہوریت کا احترام کرنا چاہئے وزیراعظم نوازشریف

نیشنل ایکشن پلان، ضرب عضب اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر سب نے ہمارا ساتھ دیا جس پر شکرگزار ہوں، وزیراعظم


ویب ڈیسک June 04, 2015
منصوبہ بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کر نے پر شہبازشریف کو مبارکباد دیتا ہوں،وزیراعظم، فوٹو:ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں گرین لائن بس سروس کے نام سے میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ جمہوری دور میں ترقی کی لہٰذا تمام اداروں کو جمہویت کا احترام کرنا چاہیے۔

https://img.express.pk/media/images/q73/q73.webp

https://img.express.pk/media/images/nawaz-metro/nawaz-metro.webp

اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا منصوبہ بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کرنے پر شہبازشریف کو مبارکباد دیتا ہوں، میٹرو بس سے پنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو با عزت سفر کی سہولت میسر ہوگی،عوام اس کو تفریح کے لیے بھی استعمال کریں گے جب کہ منصوبہ دیکھنے والے حیران نہ ہوں یہ بدلتا ہوا پاکستان ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q83/q83.webp

https://img.express.pk/media/images/metro1/metro1.webp

وزیراعظم نے کہا کہ مختصرعرصے میں اس منصوبے کی تکمیل سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی نئی راہ پر چل پڑا ہے ورنہ یہاں 20 سال سے زائد عرصے میں بھی منصوبے مکمل نہیں ہوا کرتے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروبس کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا، ہماری حکومت بہت دیانتداری سے پاکستان کے وسائل عوام کے فلاح وبہبود پر خرچ کرے گی، ہم ملک سے 3 سال میں بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیں گے جب کہ ہماری حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں 2 سے 3 بار کمی ہوچکی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر بھی عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q92/q92.webp

https://img.express.pk/media/images/metro/metro.webp

وزیراعظم نے کراچی میں بھی گرین لائن بس سروس کے نام سے میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے کراچی کے عوام بھی پرسکون سفر کرسکیں، یہ منصوبہ عوام کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نیا پنجاب بنا رہے ہیں اور نئے پاکستان میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اب اگلی میٹرو بس سروس ملتان میں شروع ہوگی جب کہ یہ سروس ہمارے منصوبوں اور کام کا ایک فیصد ہے اب لاہور سے کراچی تک موٹروے بھی بنے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q102/q102.webp

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کے لیے 30 ارب روپے آئندہ بجٹ میں رکھے گئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان، ضرب عضب اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر سب نے ہمارا ساتھ دیا جب کہ سیاسی قیادت آج بھی قومی یکجہتی کا مظاہرہ کررہی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جمہوری دور میں ترقی کی اور جنگیں ہمیں مارشل لا کے دور میں ہوئی ہیں اس لیے تمام اداروں کو جمہوریت کا احترام کرنا چاہئے۔

https://img.express.pk/media/images/q111/q111.webp

https://img.express.pk/media/images/zarb/zarb.webp

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو امن وامان کا مسئلہ تھا لیکن ہم نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز کیا جس کے سبب کراچی کی روشنیاں بھی بحال ہورہی ہیں، شہر سے بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور شہر میں تیزی سے امن آرہا ہے جب کہ بلوچستان کے حالات میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آخری مجرم کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردوں اور دہشت گردی کو ختم کریں گے اور یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔



https://img.express.pk/media/images/q121/q121.webp

https://img.express.pk/media/images/metro-inaug/metro-inaug.webp

اس سے قبل کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میٹروبس سروس کے افتتاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

https://img.express.pk/media/images/q131/q131.webp

https://img.express.pk/media/images/shahbaz/shahbaz.webp

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے اس خوشی کے موقع پر چاروں صوبوں کی نمائندگی باعث اعزاز ہے لہذا قومی یکجہتی کےمنصوبے کو راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے بجائے پاکستان میٹروبس منصوبہ کہا جائے اور پاکستان کی ترقی کے لئے ملک کی چاروں اکائیاں مل کر کام کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |