سنی لیون کی نئی فلم’’مستی زادے‘‘ کی نمائش پر پابندی عائد

بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کے کچھ مناظر پر اعتراض کرتے ہوئے پابندی لگائی


ویب ڈیسک June 04, 2015
فلم کے کچھ مناظر اخلاق باختہ اور قابل اعتراض ہیں جن کوہٹائے بغیر فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دے سکتے،سنسر بورڈ فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے مشہوراداکارہ سنی لیون ایک بعد ایک نئی مصیبت میں پھنستی چلی جارہی ہیں اور اب انہیں اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی نئی فلم ''مستی زادے'' کے چند مناظرپر بھارتی سنسر بورڈ نے اعتراض کیا ہے اور ان اعتراضات کی دوری تک فلم کی نمائش روک دی گئی ہے۔ بھارتی سنسربورڈ کے مطابق فلم کے کچھ مناظر اخلاق باختہ اور قابل اعتراض ہیں جن کوہٹائے بغیر فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دے سکتے جب کہ دوسری جانب فلمسازملاپ زویری نے سنسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اداکارہ سنی لیون کی دوفلمیں ''ایک پہیلی لیلا '' اور''کچھ کچھ لوچا ہے'' ریلیزہوئی ہیں جن کےکچھ مناظر پر بھی سنسر بورڈ نے اعتراضات اٹھائے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں