ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی 40 برس کی ہو گئیں

انجلینا جولی نے اپنے کیرئرکا آغاز بطور چائلڈ اسٹار 1982 میں بننے والی فلم لکنگ ٹو گیٹ آوٹ سے کیا


INP June 05, 2015
مسٹر اینڈ مسز اسمتھ میں ان کے ساتھ ہالی ووڈ اداکار براڈ پٹ نے ساتھ نبھایا اور اس فلم میں ان کی فلمی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اور ایکشن کرداروں کو بخوبی نبھانے والی انجلینا جولی اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

انجلینا جولی 4 جون 1975 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اپنے کیرئرکا آغاز بطور چائلڈ اسٹار 1982 میں بننے والی فلم لکنگ ٹو گیٹ آوٹ سے کیا۔ 2001 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم لاراکرافٹ، ٹومب ریڈر نے انجلینا جولی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

ان کی ایکشن سے بھرپور فلموں بیو ولف، وانٹڈ اور سالٹ کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا۔ مسٹر اینڈ مسز اسمتھ میں ان کے ساتھ ہالی ووڈ اداکار براڈ پٹ نے ساتھ نبھایا اور اس فلم میں ان کی فلمی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں