خواتین ارکان پارلیمنٹ آرمی چیف کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں

تصویر بنانے سے جمہوریت کو خطرہ لاحق نہیں ہوتا، خورشید شاہ


INP June 05, 2015
تصویر بنانے سے جمہوریت کو خطرہ لاحق نہیں ہوتا، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: خواتین ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف توجہ کا مرکز بنے رہے اور جیسے ہی صدر ممنون حسین نے خطاب ختم کیا تو خواتین ارکان آرمی چیف کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں۔

اس بارے میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہاکہ خیر ہے فوٹو بنانے دیں، یہ کوئی قابل اعتراض بات نہیں، فوٹو بنانے سے جمہوریت کو خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔