دو کا ٹولا باریاں لینے لگا ہے ان کی پارٹنر شپ پی ٹی آئی ختم کرے گی عمران خان

عوام کو اقتدار پی پی اور ن لیگ کے ہوتے نہیں مل سکتا، تقدیر بدلنے کا موقع ملا ہے، حقوق کیلیے خود کھڑا ہونا پڑے گا


News Agencies June 05, 2015
غیروں کی جنگ میں اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے لہذا دہشت گردوں کیخلاف سخت لائحہ عمل اپنانا ہوگا،عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کوخودمختار بنائیں گے، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ذریعے نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرائے ٗ اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو بھی حصہ دیں گے، ہنزہ کے فیصلے اسلام آباد میں نہیں ہنزہ کے عوام کرینگے، غیروں کی جنگ میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا، دہشتگردوں کیخلاف سخت لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔

جمعرات کو ہنزہ اور نگر میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عطاآباد جھیل کے متاثرین کی مدد کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، نوازشریف اور آصف زرداری کی آپس میں باری والی پارٹنرشب پی ٹی آئی ختم کر دے گی جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھے وہ گلگت بلتستان میں آغا خان نے کرائے، اقتصادی راہداری کا فیصلہ تو ہوگیا تاہم اقتصادی زون اب تک نہیں بنایا جاسکا۔

تحریک انصاف گلگت بلتستان کو خودمختار بنائے گی وقت آئیگا جب لوگ ہنزہ میں ملازمت کرنیکی خواہش کریں گے، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ذریعے نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرائے، عوام کو اقتدار پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی موجودگی میں نہیں مل سکتا، یقین ہے، 2015ء عام انتخابات کا سال ہے۔

عوام کو تقدیر بدلنے کا موقع ملا ہے آپ کو اپنے حقوق کے لیے خود کھڑا ہونا پڑیگا، دو کا ٹولا باریاں لینے میں لگا ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے دل میں چور تھا اس وجہ سے 4حلقے نہیں کھولے ، میرے دل میں چور نہیں دوبارہ الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں