وفاقی کابینہ نے 40 کھرب سے زائد بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی
بجٹ میں دفاع کیلئے 772 ارب روپے جب کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 107 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے
وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لئے 40 کھرب سے ذائد کے بجٹ کی منظوری دے دی جس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار کچھ دیر بعد بجٹ پیش کریں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار مالی سال 16-2015 کے لئے 40 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ منظوری کے لئے آج پارلیمنٹ میں پیش کریں گے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جب کہ پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، دفاعی بجٹ کے لئے 772 ارب روپے جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 107 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
وفاق اورصوبوں کے ترقیاتی بجٹ کاحجم 1500 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں 184 ارب روپے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے جارہے ہیں جب کہ جی ڈی پی کا ہدف 5.5 فیصد مقررکئے جانے کا امکان ہے۔ وفاق کے ترقیاتی فنڈ کی مد میں 700 ارب روپے جب کہ صنعتی شعبے کی مد میں 6.1 ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے، سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس عائد جب کہ مالیاتی خسارے کا ہدف 4.3 فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔