سانحہ ڈسکہ ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایچ او شہزاد اکرم کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی


ویب ڈیسک June 05, 2015
گزشتہ ماہ ایس ایچ او شہزاد اکرم کی فائرنگ سے 2 وکیل جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

ISLAMABAD: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام نے ڈسکہ میں فائرنگ سے وکیل رہنماؤں کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم ایس ایچ او سٹی شہزاد وڑائچ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، پولیس حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے پولیس حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایس ایچ او ڈسکہ شہزاد اکرم نے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ مل کر احاطہ عدالت میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں