ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عامر خان نے نائن زیرو اور اطراف میں دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی تھی، پولیس

ایم کیو ایم رہنما کو رینجرز نے 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا. فوٹو: آئی این پی

BAHAWALPUR:
ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم رہنما پر نائن زیرو اور اطراف میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے لہذا معاملے کی تفتیش کیلئے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے عامر خان کو 7 روزہ ریمانڈر پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما کو رینجرز نے 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا جس کے بعد وہ 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں رہے جب کہ گزشتہ روز پولیس نے ایم کیو ایم رہنما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں سنگین نوعیت کی 3 دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔
Load Next Story