ایم کیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم کو کمزور کرنے اور کراچی کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لئے گرفتاریاں کوئی نئی بات نہیں لیکن جن کو دہشت گرد کہا جارہا ہے کیا ان پر دہشت گردی کے مقدمات ثابت ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو گرفتار کر کے ایم کیو ایم کو کمزور کرنے اور کراچی کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ عامر خان کو 90 روزہ ریمانڈ کے بعد مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا سراسر زیادتی اور آئین کے منافی ہے، کیا یہ دہشت گرد عامر خان کے گھر سے پکڑے گئے تھے جو ان سے ابھی تک تفتیش کی جا رہی ہے۔