ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کی ڈھائی لاکھ جعلی ڈگریوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا

ایگزیکٹ کی 2 لاکھ 50 ہزارڈگریاں برآمد کرلی گئیں جن میں سے 2 لاکھ کا سرے سے کوئی ریکارڈ نہیں، رپورٹ میں انکشاف


ویب ڈیسک June 05, 2015
ایگزیکٹ کی 2 لاکھ 50 ہزارڈگریاں برآمد کرلی گئیں جن میں سے 2 لاکھ کا سرے سے کوئی ریکارڈ نہیں، رپورٹ میں انکشا فوٹو: فائل

ایف آئی اے لاہور نے ایگزیکٹ کی 2 لاکھ 50 ہزار جعلی ڈگریوں کا ریکارڈ حاصل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فرانزک ماہرین نے ایگزیکٹ کے کمپیوٹرز اور سرورز سے ایسی ای میلز اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے لاکھوں ڈگریاں طالب علموں کو جاری کی گئیں جب کہ اس حوالے سے فرانزک ماہرین نے ایک رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے جس میں کہا گیا ہے ایگزیکٹ کی 2 لاکھ 50 ہزارڈگریاں برآمد کرلی گئی ہیں جن میں سے 2 لاکھ ڈگریوں کا سرے سے کوئی ریکارڈ نہیں جب کہ 50 ہزار ڈگریاں بھی غیر واضح ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ڈگریاں خلیجی ممالک کے طالب علموں کو جاری کی گئیں جب ک کمپنی ڈگری کروڑوں روپے میں فروخت کیا کرتی تھی۔ فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی طالب علموں کو بلیک میل کیا کرتی تھی اور طلبا کو روپے جمع نہ کرانے کی صورت میں ڈگری منسوخ کرنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں