نائیجیریا کے بازار میں دھماکا 30 سے زائد افراد ہلاک

دھماکا یولا شہر کے بازار جمیتا میں اس وقت ہوا جب تاجر دکانیں بند کرکے گھروں کوواپس جانے کی تیاریاں کررہے تھے


ویب ڈیسک June 05, 2015
نائیجیریا کے نومنتخب صدر نے شدت پسند تنظیم بوکوحرام سے نمٹنے کیلئے کئی اہم اقدامات کا اعلان کررکھا ہے فوٹو:فائل

نائیجیریا کے شہر یولا کے مصروف بازار میں بم دھماکے میں 31 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امدادی اداروں کے مطابق دھماکا یولا شہر کے بازار جمیتا میں اس وقت ہوا جب تاجر دکانیں بند کرکے گھروں کوواپس جانے کی تیاریاں کررہے تھے۔ نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کے رکن نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ دھماکے میں 31 افراد ہلاک اور 38 سے زائد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب میدوگوری شہر میں صرف ایک ہفتے کے دوران پرتشدد واقعات میں 60 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں اوریہ شہر بوکوحرام کا کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے جب کہ شدت پسند تنظٰم بوکوحرام کی پرتشدد کارروائیاں نو منتخب صدر محمدو بوہاری کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں جنہوں نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد بوکوحرام سے نمٹنے کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان بھی کیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |