رینجرز کاٹارگٹڈ آپریشن 39جرائم پیشہ گرفتار

سماج دشمن عناصر کے قبضے سے بھاری تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ، گولیاں اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے

سندھ رینجرز نے شہر کے15 مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 39 جرائم پیشہ اور سماج دشمن ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 39جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کوگر فتار کرلیا.


سماج دشمن عناصر کے قبضے سے بھاری تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ، گولیاں اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کٹی پہاڑی ، لانڈھی، ملیر، نیوکراچی، شاہ فیصل کالونی اور محمود آباد سمیت شہر کے15مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران39جرائم پیشہ اور سماج دشمن ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
Load Next Story