سری لنکا وبنگلہ دیش سے بھی پاکستان معاہدے کرے گا

رواں ماہ سری لنکا جانا اور پھر زمبابوے روانگی طے ہے، واپسی پر یو اے ای میں انگلینڈ سے میچز ہوں گے، شہریارخان


یہ سب کچھ آہستہ آہستہ ہوگا راتوں رات ممکن نہیں، آئندہ مہمان ٹیموں کو ٹیسٹ میچز بھی کھلانا ہیں، مختصر ٹور نہیں ہوگا، شہریارخان۔ فوٹو : فائل

NEW DEHLI: چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا ہے کہ 2016میں سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بھی سیریز کا معاہدہ کر لینگے،نان ٹیسٹ ممالک افغانستان، آئرلینڈ، نیدرلینڈز ٹور کرنا چاہتے ہیں مگر اگلے 8ماہ پاکستانی ٹیم بیحد مصروف ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رواں ماہ سری لنکا جانا اور پھر زمبابوے روانگی طے ہے، واپسی پر یو اے ای میں انگلینڈ سے میچز ہونگے، اسی وینیو پر بھارت سے سیریز بھی متوقع ہے، پھر ٹیم نیوزی لینڈ چلی جائے گی، آئندہ سال فروری میں ہم پاکستان سپر لیگ بھی کرانا چاہتے ہیں، یوں مارچ، اپریل2016تک کوئی جگہ خالی نہیں ہوگی، شہریارخان نے کہا کہ اے، انڈر 15، 16،19اور ویمنز ٹیموں کے دورے متوقع ہیں، اگست میں بنگلہ دیش نے خواتین سائیڈ کو بھیجنے کا کہا ہے، ان ٹیموں کے جہاں میچز ہونگے انھیں وہیں ٹہرا دینگے۔

سیکیورٹی اور آنے جانے کے اخراجات کم ہونگے، سری لنکا کی اے ٹیم بھی جوابی ٹور پر پاکستان آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ برس دبئی میں ویٹرنز لیگ ہو رہی ہے۔

اس میں برائن لارااور ایڈم گلکرسٹ جیسے پلیئرز بھی موجود ہوں گے، وہ اگر یہاں آ کر کھیلے تو بہت اچھا رہے گا۔ ایک سوال پر شہریارخان نے کہا کہ میچز کی میزبانی میں ہم کراچی کو سرفہرست رکھیں گے، ساؤتھ اینڈ کلب گراؤنڈ کو بھی آئی سی سی کے معیار کے مطابق بنایا جائے گا تاکہ وہاں ٹیسٹ میچ کرانے کی اجازت مل جائے، یہ سب کچھ آہستہ آہستہ ہوگا راتوں رات ممکن نہیں، آئندہ مہمان ٹیموں کو ٹیسٹ میچز بھی کھلانا ہیں، مختصر ٹور نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں