گیند لگنے سے زخمی ہونے والے انگلینڈ کے کرکٹرنے کرکٹ کو ہی خیرباد کہہ دیا

کریگ کیزویٹر کو 12 جولائی کو میچ کے دوران آنکھ پر گیند لگی جس سے ان کی بینائی بھی متاثر ہوئی


ویب ڈیسک June 06, 2015
27 سالہ کیزویٹر نے انگلینڈ کی جانب سے 46 ایک روزہ میچ اور 25 ٹی 20 کھیلے، فوٹو:فائل

کرکٹ کا کھیل گزشتہ دہائی سے کئی کھلاڑیوں کے لیے خونی ثابت ہوا ہے اور ایک کھلاڑی کی تو جان بھی لے چکا ہے جب کہ اب ایسا ہی ایک واقعہ انگلینڈ کے کرکٹر کریگ کیزویٹر کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے کھیل کے دوران آنکھ پر چوٹ لگنے کے باعث کرکٹ کو ہی خیرباد کہہ دیا۔

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز نے مایوس چہرے کے ساتھ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہیں لگتا ہےکہ وہ ذہنی طور پر اپنا پہلے جیسا کھیل پیش کرنے کے قابل نہیں رہے تاہم ان کا کیریئر بہت اچھا رہا لیکن اب وہ اسے اختتام کی جانب لے جارہے ہیں جس کا انہیں کوئی افسوس بھی نہیں ہے۔

کریگ کیزویٹر کو 12 جولائی 2014 میں بیٹنگ کرتے ہوئے گیند لگی جس کے نتیجے ان کی آنکھ نہ صرف شدید زخمی ہوئی بلکہ اس آنکھ کی بینائی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ 27 سالہ کیزویٹر نے انگلینڈ کی جانب سے 46 ایک روزہ میچ اور 25 ٹی 20 کھیلے جب کہ انہوں نے اپنے ایک روزہ کرکٹ میں کیرئیر کا آغاز 2010 بنگلہ دیش سے کیا تاہم جنوری 2013 سے وہ انگلینڈ کی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں