ایشوریا سربجیت کی زندگی پر فلم میں ’’دلبیرکور‘‘ کا کردار ادا کریں گی

ایشوریا کوجب اسکرپٹ سنایا گیا تو انہوں نے فلم میں کام کرنے پر فوری آمادگی ظاہر کردی،ہدایت کار امنگ کمار


Showbiz Desk June 06, 2015
فلم کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر کے پہلے ہفتے سے کیا جائے گا، ہدایت کار فوٹو:فائل

KARACHI: ایشوریا رائے بچن جو بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری کے لیے فلم جذبہ میں مصروف ہیں نے امنگ کمار کی ہدایت کاری میں بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر بنائی جانے والی فلم سائن کرلی ہے جس میں وہ سربجیت کی بہن دلبیر کور کا کردار ادا کریں گی۔

ہدایت کار امنگ کمار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ''میری کوم'' کے بعد یہ دوسری فلم ہوگی جو کسی کی زندگی پر بنائی جائے گی اور ایشوریا رائے بچن اس میں دلبیر کور کے کردار میں نظر آئیں گی ۔

امنگ کمار کا کہنا تھا کہ ایشوریا کوجب اسکرپٹ سنایا گیا تو انہوں نے فلم میں کام کرنے پر فوری آمادگی ظاہر کردی، انہوں نے بتایا کہ فلم کے ایک اور معاون پروڈیوسر ذیشان قادری ہیں جنہوں نے سربجیت پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کرنے کے علاوہ ان کی بہن دلبیرکور اور دیگر خاندان والوں سے اجازت بھی لے رکھی ہے اور اس کی شوٹنگ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پنجاب میں شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ دلبیر کور کا کردار انتہائی مضبوط ہے اور ایشوریا اس کردار کے لیے موزوں انتخاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔