صفائی کا موقع دیے بغیر سزا سنائی گئی پابندی کے شکار رضا حسن کی دہائی
غیر جانبدارانہ اپیلٹ ٹریبونل تشکیل دے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، رضا حسن
KARACHI:
صفائی کا موقع دیے بغیرسزا سنائی گئی، 2سالہ پابندی کا شکار رضا حسن انصاف کی دہائی دینے لگے، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا اقرار کرنے کے ساتھ موقف سنے جانے پر اصرار بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق رضا حسن نے لاہور میں وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی سی بی نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مجھے صفائی کا موقع دیے بغیر سزا سنا دی۔
شعیب اختر اور محمد آصف کے ڈوپنگ کیس کی سماعت کے لیے قوائد و ضوابط کے مطابق ٹریبونل تشکیل دیا گیا تھا،میرے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا بتایا گیا، پھر موقف سنے بغیر 2 سالہ پابندی کا خط بجھوا دیا گیا جو سراسر نا انصافی ہے، پی سی بی حکام سے گزارش ہے کہ غیر جانبدارانہ اپیلٹ ٹریبونل تشکیل دے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2suvek_raza-hassan_news