بجٹ حکومت نے عوام کے مسائل مزید بڑھادیے فنکار
نااہل حکمرانوں نے عوام دشمن بجٹ پیش کرکے غریب عوام سے ظلم کی انتہاء کر دی ہے، مصطفی قریشی
بجٹ نہیں بلکہ ٹیکستان تھا جس سے عام آدمی کو ریلیف کے بجائے ان کی مشکلات اور مسائل کو بڑھا دیا ہے ان خیالات کا اظہار اداکار نیئر اعجاز نے کیا انھوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اپنے مفادات کو مدنظر رکھ کر بجٹ تیار کرتے ہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے نام پر ان کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔
اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے عوام دشمن بجٹ پیش کرکے غریب عوام سے ظلم کی انتہاء کر دی ہے ، موجودہ عوام دشمن بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ بجٹ میں غریبوں کو نہیں بلکہ اشرافیہ اور مافیا کو نوازا گیا ہے ۔اداکارمعمر رانا نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کا تیارکردہ بجٹ پیش کردیا ہے جس میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔
اداکارہ ثنا نے کہا کہ موجودہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے، حکمران ہرشعبے میں عوام کوریلیف دینے میںبُری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ گلوکارہ حوریہ خان نے کہا کہ مہنگائی پہلے ہی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے ۔
اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ کسان ، مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں۔گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ، حکمران غریب عوام کا خون نچوڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عام طبقے کے مسائل میںبے پناہ اضافہ ہوا ہے۔