واٹر پمپ کے قریب کے ای ایس سی سب اسٹیشن میں آتشزدگی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی سخت جدو جہد کے بعد دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کا عملہ بجھانے کی کوشش کررہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں گارمٹنس کی دکان کو مکمل طور پرجلنے سے بچا لیا گیا۔


جبکہ واٹر پمپ کے قریب کے ای ایس سی کے سب اسٹٰیشن میں اگ بھڑک اٹھی ،تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے تین تلوار کے قریب مارکیٹ میں واقع بچوں کے گارمنٹس کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی اطلاع ملتے ہی تین فائر ٹینڈرز اور ایک ڈی ایچ اے کی فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور اگ پر قابو پانے کیلیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی سخت جدو جہد کے بعد دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کہناتھا کہ متاثرہ دکان تین حصوں بیس منٹ ، گرائونڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل تھی اور اگ دکان کی بیسٹ منٹ میں واقع اسٹور میں لگی تھی جس پر قابو پا لیا۔
Load Next Story