جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پردھماکا 8 افراد زخمی

دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ ریلوے ٹریک کا 300 فٹ سے زائد حصہ بھی متاثر ہوا


ویب ڈیسک June 06, 2015
دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کا 300 فٹ سے زائد کا حصہ متاثر ہوا جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ فوٹو : فائل

ABBOTABAD: مویشی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی جب کہ دھماکے سے ٹریک کا 300 فٹ سے زائد کا حصہ بھی متاثر ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس روالپنڈی سے کوئٹہ کے لئے جارہی تھی کہ جیکب آباد میں مویشی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کا 300 فٹ سے زائد کا حصہ متاثر ہوا جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

دوسری جانب وزیرآعلی سندھ قائم علی شاہ نے ریلوے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔