سعودی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں درجنوں افراد ہلاک

حوثی باغیوں نے سعودی شہروں جازان اور نجران میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک June 06, 2015
سعودی عرب کی اتحادی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائی بمباری بھی کی. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سعودی عرب کے شہروں جازان اور نجران میں حوثی باغیوں کے حملے میں 4 فوجی ہلاک جب کہ جھڑپوں میں متعدد باغی بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں جازا ن اور نجران میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے جب کہ سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں درجنوں باغی بھی مارے گئے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے حملہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے رپبلکن گارڈز اور حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا جب کہ سعودی فورسز نے صرف اپنا دفاع کیا۔ دوسری جانب سعودی عرب کی اتحادی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائی بمباری بھی کی تاہم جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ یمن رواں برس مارچ سے جاری جھڑپوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں