کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق

وزیراعظم نوازشریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے


ویب ڈیسک June 06, 2015
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا فوٹو: آن لائن

پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود پانچوں اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تمام اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اس دوران کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

وزیر اعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت اوران کے اہل خانہ سے دلی اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے حکومتی عزم کو کمزورنہیں کرسکتے ہیں، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس گھناؤنی کارروائی میں ملوث شر پسندوں کو فوری طورپرگرفتارکیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔