حکومت سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی عدالت

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تقرری کے بغیر کیس کی سماعت نہیں کرسکتے، عدالت


ویب ڈیسک June 06, 2015
عدالت نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی ہے. فوٹو: فائل

عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تقرری نہ ہونے کے باعث 4 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشابہ قاضی کی عدالت میں ہوئی تاہم عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم تقرری کے باعث کیس کی سماعت سے انکار کردیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تقرری کے بغیر کیس کی سماعت نہیں کرسکتے، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم تقرری سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت سانحہ بلدیہ کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

عدالت نے مقدمے کے نئے تفتیشی افسر ساجد سدوزئی کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے آئندہ پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔