حضرت لعل شہبازقلندر کےعرس کے دوران گرمی اور نہر میں نہاتے ہوئے11 زائرین جاں بحق

میتوں کو اندرون سندھ اور پنجاب میں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 06, 2015
زشتہ برس بھی لعل شہباز قلندر کے 3 روزہ عرس کے دوران شدید گرمی کے باعظ 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

حضرت لعل شہبازقلندر کےعرس کے دوران گرمی اور نہر میں نہاتےہوئے11 زائرین جاں بحق ہوگئے۔

سیہون شریف میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ اور ولی کامل حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے 763 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے ہزاروں زائرین پہنچ گئے ہیں۔ عرس کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں تاہم معتقدین شدید گرمی کے باعث شدید پریشان ہیں۔

عرس کے پہلے دن شدید گرمی، لو لگنے اور نہر میں نہاتے ہوئے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ میتوں کو اندرون سندھ اور پنجاب میں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی لعل شہباز قلندر کے 3 روزہ عرس کے دوران شدید گرمی کے باعظ 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔