گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران قیام امن کے لئے پاک فوج تعینات

پاک فوج الیکشن کمیشن اور سول انتظامیہ کی درخواست پر تعینات کی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 06, 2015
گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر 8 جون کو انتخابات ہوں گے فوٹو: فائل

گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران قیام امن کے لئے پاک فوج تعینات کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے جاری کردہ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن اور سول انتظامیہ کی درخواست پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں، پاک فوج کے دستے الیکشن کےدوران سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر 8 جون کو انتخابات ہوں گے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدوارحصہ لیں گے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔