جاپانی وامریکی مالی مسائل عالمی معیشت کیلیے نقصاندہ ہیں چین
معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلیے فوری، فیصلہ کن اور دلیرانہ ایکشن لینے کی ضرورت ہے
چین نے کہا ہے کہ جاپان اور امریکا کی جانب سے اپنے مالیاتی مسائل سے نمٹنے میں ناکامی کے باعث عالمی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلیے فوری، فیصلہ کن اور دلیرانہ ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ چینی مرکزی بینک کے نائب گورنر یی گینگ نے آئی ای ایم کی اہم کمیٹی کے لیے بیان میں متنبہ کیا کہ امریکا اور جاپان جیسی بعض بڑی ترقی یافتہ معیشتوں میں قابل بھروسہ وسط مدتی مالیاتی استحکام کی عدم موجودگی میں عالمی معیشت متاثر ہو رہی ہے، مالیاتی پائیداری سے متعلق غیریقینی سے رجحان اور اعتماد پر دبائو پڑ رہا ہے، اس کے منفی اثرات کھپت، سرمایہ کاری اور ملازمتوں سے متعلق فیصلوں پر آ رہے ہیں، بڑی ترقی یافتہ معیشتوں کی سست بحالی کے باقی دنیا پر بڑے مہنگے اثرات ہو رہے ہیں۔
عالمی معاشی سست روی اقتصادی نمو اور مالیاتی استحکام کو درپیش مسائل کے جوں کے توں برقرار رہنے کی عکاسی ہے۔ انھوں نے یورپ کی قرضہ بحران سے نمٹنے کی کوششوں کو درست سمت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازوں کو اصلاحات پر عمل کرنا چاہیے، یورو ایریا بحران کے پائیدار حل عالمی معاشی بحالی کو فروغ دے گا۔ نائب گورنر چینی مرکزی بینک نے کہاکہ چینی معیشت رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں روانی سے پھیلتی رہے گی، معیشت کے ایکسپورٹ پر انحصار کو کم کرنے کے سلسلے میں مقامی کھپت کو فروغ دینے کیلیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔