ممبئی کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی
زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،حکام
ممبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ 21 منزلہ عمارت کی 13 ویں منزل پر پیش آیا اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور 14 ویں اور15 ویں فلور کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کی بالائی حصے پر موجود افراد محصورہوکر رہ گئے جب کہ واقعے کے فوری بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پہنچ گئیں اور کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔
حکام کے مطابق زیادہ تراموات لفٹ میں دم گھٹنے سے ہوئیں جب کہ زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔