گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیےانتخابی مہم کا وقت ختم

انتخابات 8 جون کوہوں گے جس میں 17 سیاسی ومذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں

24 حلقوں میں پولنگ کے لیے 1143 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، فوٹو:فائل

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 8 جون کوہوں گے جس میں 17 سیاسی ومذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے جس کے بعد مہم چلانے والی کوئی بھی جماعت یا امیدوار الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کےانتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد کسی بھی امیدوار یا سیاسی جماعت کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔ انتخابات کے موقع پر 24 حلقوں میں پولنگ کے لیے 1143 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 205 انتہائی حساس جب کہ 152 پولنگ اسٹیشنزحساس قراردیئے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 4 فوجی اہلکار اور4 پولیس اہلکار جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 3 ،3 فوجی اورپولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اجتماع اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پربھی پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق 20 جون تک رہے گا۔
Load Next Story