سونے کی قیمت300روپے کی کمی سے62800 روپے تولہ ہوگئی
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر62800 روپے ہو گئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت14 ڈالر کی کمی سے1754 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 اور257 روپے کی کمی ہوئی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر62800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر53828 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے1135 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کی کمی سے972.85 روپے ہوگئی۔