ڈالر کی قدر بڑھنے سے گزشتہ ہفتے مارکیٹس پر دباؤ

چینی کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ ہوا اور چینی کی قیمت 350 ڈالر سے بڑھ کر 351ڈالر فی ٹن ہو گئی


AFP June 07, 2015
چینی کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ ہوا اور چینی کی قیمت 350 ڈالر سے بڑھ کر 351ڈالر فی ٹن ہو گئی۔ فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس/فائل

KARACHI: امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث گزشتہ ہفتے اجناس کی منڈیوں پر دباؤ رہا، سونے چاندی پلاٹینم وپلاڈیم کے نرخوں میں کمی آئی، بیشتر صنعتی دھاتوں کے دام بھی گر گئے تاہم چینی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوپیک کی جانب سے پیداوار برقرار رکھنے کی توقع پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی۔

گزشتہ ہفتے لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جولائی میں فراہمی کے لیے قیمت 63.31 ڈالر فی بیرل پر آگئی جو ایک ہفتے قبل 64.35 ڈالر فی بیرل رہی تھی جبکہ نیویارک مارکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے معمولی بڑھ کر 59.13 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جو ایک ہفتے قبل 58.52 ڈالر فی بیرل رہے تھے، لندن کی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت1191 ڈالر سے گھٹ کر 1172ڈالر فی اونس اور چاندی کی 16.67ڈالر سے گھٹ کر 16.15 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ لندن پلاٹینم و پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 1115ڈالر سے کم ہو کر 1092 ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی 783 ڈالر سے گھٹ کر751 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

لندن میٹل ایکس چینج میں تانبے کی قیمت 6ہزار71ڈالر سے گھٹ کر5ہزار 919ڈالر فی ٹن، الومینینم کی 1 ہزار 748 ڈالر سے گھٹ کر 1ہزار730 ڈالر فی ٹن، لیڈ کی 1ہزار972 ڈالر سے کم ہو کر 1ہزار913 ڈالر فی ٹن، ٹین کی 15ہزار 450ڈالر ڈالر سے گھٹ کر 15ہزار 210 ڈالر فی ٹن، قلعی کی 12ہزار745ڈالر سے بڑھ کر 12 ہزار 905 ڈالر فی ٹن اور جست کی 2ہزار207 ڈالر سے گھٹ کر 2ہزار 137ڈالر فی ٹن ہو گئی۔ علاوہ ازیں چینی کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ ہوا اور چینی کی قیمت 350 ڈالر سے بڑھ کر 351ڈالر فی ٹن ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں