چین ستمبرمیںریکارڈ18635ارب کی ایکسپورٹ277ارب ڈالرفاضل تجارت

جنوری سے ستمبر تک چینی کی مجموعی تجارت کی مالیت 6.2 فیصد کے اضافے سے 2.84 ٹریلین ڈالر رہیں


AFP October 14, 2012
محکمہ کسٹمز سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں فاضل تجارت کی مالیت 27.7 ارب ڈالر رہی جو اگست میں 26.7 ارب ڈالر رہی تھی۔ فوٹو: اےایف پی/ فائل

چینی برآمدات ستمبر کے دوران سال بہ سال 9.9 فیصد کے اضافے سے 186.35 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

محکمہ کسٹمز سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں فاضل تجارت کی مالیت 27.7 ارب ڈالر رہی جو اگست میں 26.7 ارب ڈالر رہی تھی، اس دوران چینی درآمدات کی مالیت2.4 فیصدبڑھ کر 158.68ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے ستمبر تک چینی کی مجموعی تجارت کی مالیت 6.2 فیصد کے اضافے سے 2.84 ٹریلین ڈالر رہیں، یورپ کے ساتھ تجارت 2.7 فیصد اور جاپان سے 1.8 فیصد کم رہی جبکہ امریکا سے تجارت 9.1 فیصد بڑھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔