ویسٹ انڈین کپتان نے شکست کا غصہ ساتھی پلیئرمارلون سموئلز پر نکال دیا

سموئلز نے دوسری اننگز میں 74 رنز تو بنائے مگر اچھے آغاز کے باوجود ٹیم کو بہتر مجموعے تک نہیں پہنچا سکے

سموئلز نے دوسری اننگز میں 74 رنز تو بنائے مگر اچھے آغاز کے باوجود ٹیم کو بہتر مجموعے تک نہیں پہنچا سکے فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین کپتان دنیش رامدین نے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا غصہ ساتھی کھلاڑی مارلون سیموئلز پر نکال دیا۔


سموئلز نے دوسری اننگز میں 74 رنز تو بنائے مگر اچھے آغاز کے باوجود ٹیم کو بہتر مجموعے تک نہیں پہنچا سکے، دلچسپ بات یہ ہے کہ خود رامدین 3 رنز سے بھی آگے نہیں بڑھ پائے، انھوں نے کہاکہ ہم ایک اوور پہلے ہی اہم وکٹ کھو چکے تھے۔

مارلون کیلیے بہتر تھا کہ وہ شارٹ پچ گیند سے بچنے کی کوشش کرتے مگر انھوں نے بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا جس کا نقصان پوری ٹیم کو ہوا، مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے شاٹس سے پرہیز کرتے ہوئے ٹیم کوفتح سے ہمکنار کرنے کیلیے اپنا کردارادا کریں گے۔
Load Next Story