بھارت و بنگلہ دیش میں زمین کے تبادلے سمیت22معاہدے

نریندرمودی ڈھاکاپہنچنے کے بعدسب سے پہلے1971کی جنگ میں مارے جانے والوں کی یادگاردیکھنے گئے


AFP June 07, 2015
نریندر مودی آج اپوزیشن لیڈرخالدہ ضیاسے بھی ملیں گے۔ فوٹو : فائل

بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان سرحدکے تنازعے کوختم کرنے کے لیے علاقے کے لین دین کاتاریخی معاہدہ ہواہے جس میں 150انکلیوز (بستیاں) شامل ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ہفتے کو 2روزہ دورے پرڈھاکا پہنچنے کے بعد سب سے پہلے1971کی جنگ میں مارے جانے والوں کی یادگار دیکھنے گئے۔ ڈھاکامیں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی موجودگی میں بھارت کی جانب سے سیکریٹری خارجہ ایس جی شنکراور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب شاہدالحق نے معاہدوں پر دستخط کیے۔ دونوں ممالک نے کل 22معاہدوں پردستخط کیے ہیں۔

ان میں باہمی تجارت کوبڑھانے، تجارت کے عدم توازن میں کمی، بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری اورایک دوسرے کے ساتھ رابطے بڑھانے کے معاہدے شامل ہیں۔ اس سے پہلے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش کو 20کروڑ امریکی ڈالرکی مدددینے کے ساتھ ہی 2ارب ڈالرکی کریڈٹ لائن شروع کرنے کابھی اعلان کیاہے۔

خیال رہے کہ بھارت بنگلہ دیش کے درمیان 4ہزار کلومیٹر طویل سرحدپر تقریباً ڈیڑھ سو بستیاں ایسی ہیں جہاں کے باشندوں کوکسی ملک کی سرکاری سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔ دونوں ممالک اب ان خطوں کاتبادلہ کریں گے اوروہاں کے رہائشیوں کوانتخاب کاحق حاصل ہوگا کہ وہ کہاں رہیں گے۔

بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ ابوالحسن محمودعلی نے اس معاہدے کو '2پڑوسی ممالک کے درمیان تاریخی سنگ میل' سے تعبیر کیاہے۔ دونوں رہنمائوں نے ڈھاکاکو 4بھارتی شہروں سے ملانے والی بس سروس کابھی افتتاح کیا۔ اے پی پی کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان 4600میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے منصوبے شروع کرنے کے معاہدے پربھی دستخط ہوئے جس سے بنگلہ دیش میں بجلی کے بحران پرقابو پایاجا سکے گا۔ اے ایف پی کے مطابق نریندر مودی آج اپوزیشن لیڈرخالدہ ضیاسے بھی ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |