ہری پور میں مسافر کوچ الٹنے سے 25 افراد زخمی 5 کی حالت تشویشناک

پشاور سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ ہری پور میں پنیاں کے قریب الٹ گئی


ویب ڈیسک June 07, 2015
ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس، فوٹو: فائل

پشاور سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ کو حادثے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ ہری پور میں پنیاں کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال ہری پور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں