کراچی میں دیرینہ دشمنی پر باپ اور ڈیڑھ سالہ بیٹا قتل

نامعلوم ملزمان نے باپ کو فائرنگ کر کے جب کہ بیٹے کو گلا گھونٹ کر قتل کیا


ویب ڈیسک June 07, 2015
ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

سپر ہائی وے پر جمالی گوٹھ میں مسلح افراد نے گھر میں ایک شخص اور اس کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر جمالی گوٹھ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مومن نامی شخص جاں بحق اور اس کی بیوی بخت بی بی زخمی ہو گئے، ملزمان نے گھر میں موجود ڈیڑھ سالہ بچے کو بھی گلا گھونٹ کر مار دیا، بچے کی شناخت صبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہکاروں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں