لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران مزید 7 زائرین جاں بحق تعداد 18 ہو گئی

تمام زائرین شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے


ویب ڈیسک June 07, 2015
گزشتہ روز بھی شدید گرمی کے باعث 11 زائرین جاں بحق ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے دوران شدید گرمی کے باعث مزید 7 زائرین جاں بحق ہو گئے جس کے بعد دو دن میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے 763ویں عرس کی سالانہ تقریبات کے دوسرے روز بھی شدید گرمی کے باعث مزید 7 زائرین جاں بحق جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی کے باعث 10 زائرین جاں بحق جب کہ ایک شخص انڑواہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں